منگل 22 ستمبر 2026 - 14:25
آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (رہ) کی تشییع جنازہ کا اعلان

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (رہ) کی تشییع جنازہ بدھ 23 ستمبر 2026ء کی صبح میدانِ جہاد، قم سے حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک انجام پائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (رہ) کے پیکرِ مطہر کی تشییع جنازہ بروز بدھ 23 ستمبر 2026ء کی صبح جہاد اسکوائر، قم پر موجود مسجد مدرسہ عالی امام خمینیؒ سے حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب انجام پائے گی۔

شیعہ مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی (رہ) کے پیکرِ مطہر کی تشییع جنازہ اور مجالسِ فاتحہ کا پروگرام درج ذیل صورت میں اعلان کیا گیا ہے:

تشییع جنازہ:

بروز بدھ 23 ستمبر 2026ء کی صبح 9 بجے، میدانِ جہاد، قم سے مسجد مدرسہ امام خمینیؒ سے حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب۔

پہلی شب کی مجلسِ عزا و فاتحہ خوانی:

اسی رات نمازِ مغرب و عشاء کے بعد حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں۔

خواتین کی مجلسِ عزا و فاتحہ خوانی:

اسی وقت مسجد امیرالمؤمنین علیہ السلام، خیابان فاطمی (دور شھر)، قم میں منعقد ہو گی۔

نوٹ: فعلا مذکورہ بالا تشییع جنازہ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ہوتے ہیں حوزہ نیوز کے قارئین کو مطلع کر دیا جائے گا۔

آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (رہ) کی تشییع جنازہ کا اعلان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha